حیدرآباد،26مارچ(اعتمادنیوز)مالی پریشانیوں سے پریشان خاتون نے اپنے دو بچوں کو زہر دیکر میدک میں واقع ایک تالاب میں اپنی ماں کے ساتھ خودکشی کرلی۔اسکی ماں کی موت ہوگئی جبکہ وہ نازک حالت میں ہے۔رپورٹوں کے مطابق میدک سے تقریباً100کلیو میٹر دور یہ واقع ہوا۔پولیس کے مطابق شیاملامیدک کے میونسپل آفس
میں چپراسی کا کام کرتی ہے۔چہارشنبہ کی رات 7سالہ سپندنا،اور5سالہ نندیش کو زہر دیدیا۔بعد ازاں شیاملا اپنی ماں راجمندی کے ساتھ قریبی تالاب میں کھود گئی،راجمندی کی موت ہوگئی جبکہ شیاملا نازک حالت میں ہے۔خاتو ن کو علاقے کے گورنمنٹ ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق شیاملا نے دس صفحات پر مشتمل خودکش نوٹ لکھا ہے۔جس میں مالی پریشانیوں کے بارے میں بتایا۔